ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری مرتبہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں آج بیرسٹر فروغ نسیم کی تقریب حلف برداری ہوئی، صدرمملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کیلئے
اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔