اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
عدالتِ عالیہ نے پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری بحال کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، یہ فیصلہ عدالتِ عالیہ نے آج سنا دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔