اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر آج پاکستان اور دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں صبح 10 بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاوَس سےپارلیمنٹ تک یوم استحصال کشمیر ریلی کا اہتمام کیا کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے صدر مملکت عارف علوی یوم استحصال کشمیر ریلی کا استقبال کیا اور خود بھی شرکت کی۔ صادق سنجرانی ، شبلی فراز، شہریار آفریدی بھی ریلی میں شریک ہوئے۔