اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زائد ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی میں یہ ترسیلات 2 ہزار 768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔
دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کے لیے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔