اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا۔ جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلز پیش کیے جائیں گے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔
اجلاس میں صدر، وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے دو ترمیمی بل بھی پیش کیے جائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی بھی ہو گی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہو گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ موجودہ حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے۔
انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات تک ہمیں پتہ ہی نہیں تھا صدرمملکت آج خطاب کریں گے۔