اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورون ملک شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کے قواعد جاری کردیے جو 31 دسمبر تک کے لیے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) مسافروں کے سواکسی فردکو بھی پارکنگ ایریا سے آگے جانے سے روکنے کی پابند ہوگی،
پیسینجر ٹرمینل بلڈنگ میں کوئی شخص بغیر ماسک داخل نہیں ہوسکے گا جب کہ مسافر کے علاوہ دیگر افراد کے ائیر پورٹ سے لاؤنج میں جانے پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بورڈنگ برج اور ڈیپارچرلاؤنج میں سماجی فاصلہ یقینی بنانا ائیر مینیجر کی ذمہ داری ہوگی،
ائیر لائنز بریفنگ کاؤنٹر اور ہر مسافر کو سینیٹائزر فراہم کرنے کی پابند ہوں گی جب کہ تمام مسافر و عملہ دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس اوپیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا،
ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جب کہ کیبن کریو مسافروں کو ہرگھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔