ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت موذی مرض کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
61 سالہ سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے کچھ ماہ پہلے ٹویٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے یہ خوشخبری اپنے جڑواں بچوں شاہران اور اقرا کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شئیر کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “پچھلے کچھ ہفتے میرے اور میرے گھر والوں کے لیے بہت مشکل رہے۔ لیکن جیسے کہتے ہیں نا کہ خدا سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر سپاہی کو ہی دیتا ہے،
اور آج میرے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر میں بہت خوش ہوں کہ میں اس لڑائی سے فاتح ہوکر لوٹا ہوں اور انہیں بہترین تحفہ دینے کے قابل ہواہوں، جومیں دے سکتا ہوں،وہ ہے صحت اور اپنے خاندان کی فلاح و بہبود” سنجے دت نے اپنے پرستاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے پختہ یقین اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔