اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی افغان ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
کابل میں وزیراعظم عمران خان افغان صدارتی محل پہنچے جہاں افغان صدر اشرف غنی نے ان کا استقبال کیا اور فوجہ دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگرحکام وزیراعظم عمرا ن خان کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان صدر اشرف غنی سے کابل میں ون آن ون ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان اور افغان صدر وفود کی سطح پر بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔