کراچی: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کا افتتاح کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ جیسے جیسے کام ہو گا سرکلر ریلوے کو بڑھایا جائے گا اور 15 دنوں میں 12 پھاٹک بھی لگا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا 750 روپے کا پاس بنے گا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے کا کرایہ بھی 50 کی بجائے 30 روپے رکھا گیا ہے۔
25 سال بعد کے سی آر چلانے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کے ملازمین کو جاتا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) 46 کلومیٹر پیپری سے سٹی اسٹیشن بحال کیا جا رہا ہے جبکہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک دسمبر میں بحال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اوور پاس کے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں اور جیسے جیسے پھاٹک اور اوور پاس تعمیر ہوں گے ٹریک بڑھتا رہے گا۔