عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ہونے والی اموات کی شرح2.02 فیصد ہوگئی ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ تعداد2.32 فیصد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق 76 فیصد افراد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔
کورونا سےجاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا۔ اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58 فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ملک بھر میں 5 ہزار82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 459، سندھ 206، خیبرپختونخوا 82، اسلام آباد3205، گلگت بلتستان30 مقامات پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد ہوگئی ہے۔
میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مظفر آباد23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ14.04، بلوچستان11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا5.57، گلگت بلتستان3.43،
لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 2 ہزار 46 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔