اسلام آباد: بھارت کی مودی سرکار کے گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ سامنے آنے سے ایک مرتبہ پھر ہندوستان عالمی سطح پر مزید رسوا ہو گیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق سامنے لے آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تازہ ترین انکشافات نے بھارت کو نہ صرف مزید بے نقاب کیا ہے بلکہ پاکستان کے مؤقف کو درست بھی ثابت کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےعالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکرکے خلاف چارج شیٹ دی ہے جس سے ہندوستان کے مذموم عزائم مزید بے نقاب ہو گئے ہیں۔
حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ پاکستان بارہا بی جے پی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جعلی کارروائیوں کا مقصد پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگا کر بدنام کرنا تھا۔