گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
گاڑی میں کتے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گاڑی میں ان کی فیملی بھی سوار تھی۔
ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں میری فیملی بھی موجود تھی۔
انہوں نے کہا جس نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے، پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لیے تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی، ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔
سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے گورنر ہاؤس کی پروٹوکول والی گاڑی میں کتے کی سواری کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی تھی۔