نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس نہر میں گرنے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 50 مسافر سوار تھے۔
انسپکٹر جنرل اُمیش جوگا کے مطابق بس میں سوار7 افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قریبی ڈیم سے نہر میں چھوڑا جانے والا پانی کم کر دیا گیا ہے۔