پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی آگئی، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔
منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے گرنے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔