وہاڑی میں مسافر کوسٹر کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتے کی صبح وہاڑی میں ملتان روڈ اڈا چٹی پلی کے قریب مسافر کوسٹر موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوار اور راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئے۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔مسافر کوسٹر ملتان سے وہاڑی آرہی تھی اور 30 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔