پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے علاقوں اسلام آباد، راجن پور، دیپالپور، گجرات، ملتان اور گوجرہ سمیت مختلف شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، وادی گریس، لیپہ اور شونٹھر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارش کے باعث ایک بار پھر موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 31 ملی میٹر، چترال میں 30 ملی میٹر، مالم جبہ میں 27 ملی میٹر، کالام میں 25 ملی میٹر، کاکول میں 24 ملی میٹر، دروش میں 23 ملی میٹر اور بالاکوٹ میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے علاقوں اسلام آباد میں 21 ملی میٹر، جھنگ میں 20 ملی میٹر، اٹک میں 11 ملی میٹر، راولپنڈی میں 10 ملی میٹر، بھکر میں 6 ملی میٹر، چکوال، خانیوال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے علاقوں زیارت میں 19 ملی میٹر، کوئٹہ میں 6 ملی میٹر، لورالائی میں 6 اور قلات میں 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں 8 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔