کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہیں جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
کراچی میں اس وقت شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے مگر دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی، ہوا کی سمت تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے تاہم گرمی کی شدت چار سے پانچ روز تک برقرار رہے گی۔