اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے اور ہر ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ صحت کی حفاظت سے متعلق وہ فیصلہ کرے۔ سد عمر نے کہا کہ برطانوی حکومت کے فیصلے سے جائز سوال اٹھا گیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ممالک کا چناؤ سائنس پر مبنی تھا یا خارجہ پالیسی پر ؟