لاہور: لاہور کے ایک گھر گیس دھماکے سے مکان منہدم ہو گیا جس میں 4 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں دھماکہ گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ بچوں کی شناخت برہان، انوج، علی اور شیری کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔