روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف پاکستان کے 2 روزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا خیرمقدم کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کہنیاں ملائیں۔
روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ سینیئرافسران بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ تھے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل وزارت خارجہ آئیں گے جہاں پاکستان اورروس کے مابین دوطرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون، اقتصادی روابط کےفروغ پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
روسی وزیر خارجہ دورے میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس سےپاکستان کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔