جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گیا۔
پاکستان نےسپرلیگ میں 6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
انگلینڈ کے بھی 40 پوائنٹس ہیں مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے بھی 40 پوائنٹس ہیں، مگر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان سے پیچھے ہے۔
ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہو گی۔