اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے چاروں وزرائے اعلیٰ نے ملاقات کی جس میں کورونا کی تیسری لہر اور ویکسی نیشن سے متعلق گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے ترجیحات مقرر کی ہیں، کوشش کررہے ہیں ہر شہری کو ویکسین لگائی جائے۔
انہوں نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ صوبوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں۔
وزیراعظم سے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے قبل ہوئی۔