پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 60 افراد انتقال کر گئے اور 5661 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5661 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 60 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔
پاکستان میں آخری بار 9 فیصد سے زائد کورونا کے مثبت کیسز 9 مئی 2021 کو ریکارڈ کیے گئے تھے، 9 مئی کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.13 فیصد تھی اور 78 افراد وبا سے انتقال کر گئے تھے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 53 ہزار 660 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6787 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 77409 ہے۔