نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نےکہاہےکہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ریل پر سفر کرسکیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر اور خصوصاً راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔
این سی او سی اعلامیےکے مطابق اجلاس میں متعلقہ اکائیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات دی گئیں۔
این سی او سی کے مطابق یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ٹرین پر سفر کرسکیں گے۔
اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیےجانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
خیال رہےکہ یکم اگست سے اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔