کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اچانک اضافہ ہوگیا اور شرح تقریباً 22 فیصد پر آگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد تھی جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.89 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 4134 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 905 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً 16 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ سندھ کےدیگر اضلاع میں شرح تقریباً 4 فیصد اور صوبے بھر میں 10.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔