لاہور پولیس نے شوارمے اور برگر میں استعمال ہونے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
پولیس کے مطابق شیرا کوٹ ناکے پر ایک لوڈر گاڑی کو روکا تو بھاری مقدار میں مردہ مرغیوں کا گوشت اور مردہ مرغیوں کی 10 سے زائد بوریاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی سے وقاص نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریسٹورینٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردار مرغیوں کا گوشت بیچتا ہے جو اسے شوارمے اور برگر میں استعمال کرتے ہیں۔