کابل کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد امریکا نے افغانستان میں افغان فوج کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ افغان فوج کی ناکامی ہماری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی، جس افغان فوج کوگزشتہ 20 برس سے تربیت دی، اسلحے سے لیس کیا، امریکا ان کی طاقت اور صلاحیتوں کا درست اندازہ نہیں لگاسکا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے ذمے دار اور جوابدہ افغانستان میں طاقت اور اختیارات رکھنے والے ہیں۔
دوسری جانب افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ ملا عبدالغنی برادراخوند نے کہا ہے طالبان کو جس طرح کامیابی ملی، اس کا گمان نہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ،طالبان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، طالبان کو افغان قوم کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور ان کا مستقبل بہتربنانا ہے۔