پاکستان میں کورونا کا ساڑھے تین ماہ بعد بڑا وار، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس 141 زندگیاں نگل گیا۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر مزید 4 ہزار 199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار410 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، پنجاب میں تین لاکھ 83 ہزار 742، اسلام آباد میں 96 ہزار 980، بلوچستان میں 31 ہزار 928، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 698، خیبرپختونخوا 4 ہزار 839، اسلام آباد 855، گلگت بلتستان 171، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 686 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں