لاہورپولیس افسران کا اپنے ماتحتوں سے اعتبار اٹھ گیا جس پر افسران نے ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈز مانگ لیے۔
لاہور پولیس کے ایس پی سٹی کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہےکہ سٹی ڈویژن کے ایچ اوز اس بات کی شورٹی دیں گے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے سوشل جرائم میں ملوث نہیں۔
ایس پی سٹی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز شورٹی دیں کہ جوا، منشیات اور قحبہ خانے ان کی ایما پر نہیں چلتے،کوئی بھی جرم نوٹس میں آنے پر کارروائی کی جاتی ہے، ایس ایچ او یہ بھی شورٹی دیں گے کہ کسی جرم میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا اور محکمانہ کارروائی ہونے پر انہیں کوئی عذر نہ ہوگا ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داتا درباد اکرام خان نے پہلا شورٹی بانڈ جمع کروادیا ہے۔