پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔