متعلقہ محکموں کو تفصیلی رپورٹ اور وجوہات 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت
سیکریٹری لیبر رشید احمد سولنگی کی جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ایسٹ اور جوائنٹ ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ ہیلتھ کو بھی موقع پر پہنچے اور آگ لگنے کی تفصیلی رپورٹ اور وجوہات 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت۔ سیکریٹری لیبر نے فیکٹری کی انسپکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔
بتایا جائے فیکٹری کی آخری انسپکشن کب ہوئی تھی۔ سیکریٹری لیبر رشید احمد سولنگی۔
واضع رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 14 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ صبح 10 بجے کے قریب لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔