لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلے کے دوران محافظ فورس کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق مانگا منڈی قبرستان کے قریب ایک شہری سے ڈکیتی واردات کی کال موصول ہونے پر محافظ فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے، محافظوں کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن محافظوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔
لاہور پولیس چیف کے مطابق مانگا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 پولیس اہلکار عادل شاہ اور عباد شہید ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں عادل شاہ کا تعلق موہلنوال سے جبکہ عباد چھانگا مانگا کے قریبی گاؤں واکھار کا رہائشی تھا۔