وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس وصولی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021 کے دوران 850 ارب روپے اکٹھےکیے ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران ٹیکس کی وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی اور گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح 51 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سالانہ ٹیکس وصولی کا 5 ہزار829 ارب روپے کا ہدف آرام سے حاصل کر لیا جائے گا۔