کراچی کے تاجروں نے کورونا پابندیوں کیخلاف جمعرات سے بھوک ہڑتال کرنے اعلان کردیا ہے ۔
کووڈ ایس او پیز کے خلاف کراچی تاجر ایکشن کمیٹی جمعرات 2 ستمبر سے ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرے گی۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 44 فیصد ویکسینیشن کے باوجود کاروبار پر پابندی کا فیصلہ دوغلی پالیسی ہے۔
تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت سے رات 10 بجے تک کاروبار کرنے اور ہفتے میں صرف ایک دن کاروبار بند کرکنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ اور شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات کی بھی اجازت دی جائے۔