پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ورلڈ کپ کوالیفا ئنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف 110 واں انٹرنیشنل گول کرکے ایران کے سابق فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
پرتگال نے آئر لینڈ کیخلاف میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ، پرتگال کی جانب سے دونوں گو ل کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور یوں رونالڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔
رونالڈو نے 110 انٹرنیشنل گول 180 میچز میں مکمل کیے جبکہ علی داعی نے 109 گول 149 میچز میں اسکور کیے تھے ۔