اشتہار
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا جبکہ مہمان ٹیم بھی ٹریننگ میں مصروف ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹف ٹائم دے سکے۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔