لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے مطالبے پر جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا جس کے بعد اب مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں کورونا ایس اوپیز کے تحت لاہور میں مارکیٹیں جمعہ اور ہفتہ کی بجائے ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے تاجروں کا مطالبہ مانتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لیتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔