کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ منسوخی سے آگاہ ہیں تاہم ہم جلد بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جب کہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بھی اہم ہو گا دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔