اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے خوشخبری سنائی ہے کہ سی پیک کراچی آرہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ خوشخبری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں سنائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت جلد کراچی سمیت سندھ اور پاکستان کے لیے بڑی خبر آرہی ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ناممکن اور امکان محض ذہنی تصورات ہیں کیونکہ اللہ کے نزدیک کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔