ایف سی بلوچستان نے خاران کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا ہے جس میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ بڑی تعداد اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کمانڈرزمیں گل میراور کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔