کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے بڑھ کر 169 روپے 8 پیسے پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے اضافے سے 169 روپے 20 پیسے بھی رہا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے سے 170 روپے ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے دام 172 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 753 ڈالر فی اونس ہے۔