پیٹرول سے ہی دنیا کا پہیہ چلے گا، تاہم اس کے ریٹس سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینزویلا میں ہے۔
جہاں اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 روپے فی لیٹر ہے، ایران میں یہ قیمت 10 روپے فی لیٹر ہے، سعودی عرب میں پیٹرول سو روپے فی لیٹر ہے، جبکہ دبئی میں یہ ایک سو بارہ روپے لیٹر ہے۔
ترکی میں ڈیڑھ سو روپے فی لیٹر، بنگلا دیش میں 176 روپے فی لیٹر ، چین میں دو سو روپے فی لیٹر ،بھارت میں 235 روپے فی لیٹر پیٹرول ، برطانیہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے سے زائد ہے ،دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں اس کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ یہ صرف پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا موازنہ ہے ، دنیا بھر کے ممالک میں پیٹرول کا اپنا معیار، مقامی کرنسی کی ویلیو، وہاں کی فی کس آمدنی، لوگوں کا معیار زندگی اور مہنگائی کی شرح کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے ۔