لاہور میں ڈینگی سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی کے 19595 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 81 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 32، گوجرانوالہ سے 16 اور سرگودھا سے ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں مزید 6 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14525 کیسز سامنے آئے ہیں اور لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1438 مریض داخل ہیں جب کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2106 مریض داخل ہیں۔