پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی تیاری آج سے شروع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 6 تا 9 بجے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج 10 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابو ظبی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
بابراعظم نے سیمی فائنل کے مقابلے سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جو کھلاڑی مانگے وہ ملے اور اب وہ کھل کر فیصلے کررہے ہیں۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئیں، کبھی بیٹنگ، کبھی بولنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں ہوئیں لیکن اچھی بات ہے کہ ہم ان خامیوں کو دور کررہے ہیں۔