انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے دوران آئندہ سال 2 اضافی ٹی20 میچزکھیلنے کی حامی بھر لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) چیف ایگزیکٹیو اور ڈپٹی چیئرمین نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین سیریز سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ کا 2 اضافی ٹی 20 کھیلنا خوش آئند ہے، انگلینڈ اب پاکستان میں 7 ٹی20 میچز کھیلے گا۔
انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم آئندہ سال 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان بھی آئے گی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ساتھ چلنا چاہیے، انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان آکر وضاحت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بڑی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں۔