اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے یکطرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اس بار پر اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ایسی قانون سازی کےخلاف احتجاج ہوگا۔
اجلاس کے بعد شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے ، اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تین رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، کمیٹی میں فاروق نائیک،اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔