اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔
وفاقء وزیر داخلہ شییخ ریشد احمد نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔
شیخ رشید نے اس ضمن میں کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک سروس شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کے ذریعے گھر بیٹھے پاسپورٹ 24 گھنٹے میں حاصل کیا جاسکے گا۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔