آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی۔
بابر اعظم خراب پرفارمنس کے باعث ٹی 20 رینکنگ میں پہلے سے تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں سے 9ویں پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹس مین محمد رضوان کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آل راونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں شاداب خان ایک درجہ بہتری سے بالنگ میں 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا بالنگ رینکنگ میں 11واں نمبر ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں انگلش کپتان جو روٹ کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیون اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بالرز ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے اور حسن علی10ویں نمبر پر ہیں۔