این سی او سی کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات تین جنوری سے کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔
چیئرمین اسد عمر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں طلبہ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے۔
این سی او سی کے مطابق فیصلہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتیں جاری کریں گی۔
این سی اوسی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائوکے ٹیکے بھی لگوائیں، وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک کورونا کی اپنی دوسری خوراک نہیں لگوائی وہ فوری طورپردوسری خوراک لگوائیں۔
جبکہ سخت سرد موسم یا فوگ والے علاقوں میں چھٹیوں کا تعین صوبائی حکومتیں کریں گی۔