سرکاری سطح پرکاشت کی گئی بھنگ تیار ہوگئی، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا۔
شبلی فرازنے کہا کہ بھنگ کا اہم جز بیج ہے، جسے برآمد کریں گے جبکہ بھنگ کی کاشت سے میڈیسن کے شعبے کو فائدہ ہوگا۔
یاد رہے روات سنٹر میں سوا ایکڑ پر بھنگ کی کاشت جولائی اور اگست میں کی گئی تھی، وفاقی وزیرشبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ کاشتکار کو بھنگ کی کاشت کیلئے مختلف اقسام ملیں گی۔
بھنگ کا بیج سب سے اہم ہے جو ادویات سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی اور زیتون کے تیل کو بھی برآمد کریں گے۔